اقوام متحدہ کے سيکریٹری جنرل بان کی مون نے عراقی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کو شکست دینے کے لئے قومی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائے۔
بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ داعش کو شکست دینے
کے لیے قومی مفاہمتی عمل ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عراقی حکومت داعش کے خلاف جنگ کیلئے ملک کے تمام مکاتب فکر کے درمیان مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھائے، برسلز حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے صرف عراق ہی متاثر نہیں بلکہ یہ پوری عالمی برداری کے لیے خطرہ ہے۔اس موقع پر وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق فوج نے داعش کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں